| Azhar Ul Haq 的个人资料اظہرالحق کی دنیا - Azhar...日志列表 | 帮助 |
|
2009/9/15 مناجاتاے میرے خدا اے میرے خدا
ہم پر رحمت کا مینہ برسا تنگ ہوئی ہم پہ یہ زمیں
روٹھا ہوا ہے عرش بریں کس کو سنائیں حال اپنا
تیرے سوا تو کوئی نہیں بس تو ہی تو ہے آسرا ۔ ۔ ۔ ۔
اے میرے خدا اے میرے خدا ہم عاصی ہیں ہم نافرماں
ہم بھولے ہیں تیرا قرآں ہم دنیا داری میں کھوئے خسارے میں ہیں ہم ناداں معافی کی ہم مانگیں دعا
اے میرے خدا اے میرے خدا
تجھے واسطہ شاہ یثرب کا
تجھے واسطہ فاتح خیبر کا تجھے واسطہ شہید کربل کا تجھے واسطہ تیری رحمت کا میں گر چکا ہوں مجھ کو اٹھا
اے میرے خدا اے میرے خدا میرے دیس کو خوشحالی دے
میرے شہر کو رُت متوالی دے میری گلیوں کو روشن کر دے میرے گھر کو حُسن جمالی دے ہمیں اپنی رحمت میں لے چھُپا اے میرے خدا اے میرے خدا 引用通告此日志的引用通告 URL 是: http://azharulhaq72.spaces.live.com/blog/cns!430EB3A9F3E8C6EF!771.trak 引用此项的网络日志
|
|
|